کراچی پولیس کی کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی، 15روز میں 1کروڑ سے زائد چالان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی، 15روز میں 1کروڑ سے زائد چالان
کراچی پولیس کی کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی، 15روز میں 1کروڑ سے زائد چالان

کراچی ٹریفک پولیس نے کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی مالک اور والدین پر گزشتہ 15 روز میں ایک کروڑ 18لاکھ روپے کے چالان کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ ٹریفک نے بیان جاری کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی دینے والے والدین اور مالکان پر 1 ہزار فی کس جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کے خلاف 12 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔ ہر بچے سے 500 جرمانہ لیا جارہا ہے۔

بچوں پر چالان کی رقم 60 لاکھ سے زائد ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 1 کروڑ 18 لاکھ سے زائد جرمانے کیے جاچکے ہیں اور تمام تر کارروائی عدالتی احکامات پر کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کمسن ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی ہدایات سندھ ہائی کورٹ نے دیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حکام کو کمر عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور چالان و جرمانے کرنے کی سخت ہدایت کی۔ عدالتِ عالیہ سندھ نے حکم دیا کہ کم عمر ڈرائیورز کے والدین اور گاڑی مالکان کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ڈی آئی جی ٹریفک منیر شیخ نے اعلان کیا کہ کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئے سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک منیر شیخ نے 4 روز قبل بتایا کہ کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سفارشات ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس نے آئی جی سندھ کو بھیجی ہیں اور ان کی منظوری کے بعد گڈاپ، ملیر اور سعود آباد برانچز قائم ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ٹریفک پولیس کا کراچی میں 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا اعلان

Related Posts