دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ملیحہ لودھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ملیحہ لودھی
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ملیحہ لودھی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سینئر سفارت کار ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سیاسی مفادات کی نذر کرنے کی روش ترک کرنا ہوگی۔

  اقوام متحدہ کی قانونی کمیٹی میں منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سینئر سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی جبکہ انسدادِ دہشت گردی کے عالمی فورمز کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی حفاظت کے لیے جدید طیارے خرید لیے

ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان نے خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بے شمار قربانیاں دی ہیں تاہم آزادی کے حصول کے لیے پر امن جدوجہد اور حق خود ارادیت کی لڑائی کو دہشت گردی کے نام پر روکنا نہیں چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے اس کی بنیادی وجوہات پر توجہ دے اور انہیں ختم کرے جبکہ دہشت گردی کے خلاف مخلصانہ کاوشوں کی حمایت کی جانی چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی سینئر سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تاہم محصور کشمیری خواتین کے بچے ان کے سامنے سے اٹھا لیے جاتے ہیں جو ان پر سب سے بڑا ظلم ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں بد ترین مظالم سے خواتین پر سنگین اثرات رونما ہوئے جس سے محصور خواتین کی زندگی مزید اجیرن ہو گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج محصور کشمیری خواتین کے بچے ان کے سامنے سے اٹھا لے جاتی ہے۔ملیحہ لودھی

Related Posts