موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ایکشن کے ساتھ انصاف بھی ضروری ہے۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ایکشن کے ساتھ انصاف بھی ضروری ہے۔اقوامِ متحدہ
موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ایکشن کے ساتھ انصاف بھی ضروری ہے۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے ماحولیاتی ایکشن کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی انصاف بھی ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری کو صرف ماحولیاتی ایکشن نہیں بلکہ ماحولیاتی انصاف بھی چاہئے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو چاہئے کہ جوش و جذبے سے آگے بڑھیں، کاروباری برادری کو ماحولیات پر اپنے علم کو وسعت دینا ہوگی۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہر ملک میں موجود عوام کو چاہئے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نکلنے کیلئے انسانیت کے پاس ایک بہتر راستہ موجود ہے جو ہمیں اختیار کرنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماحولیات پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وزیرِ موسمیاتی تبدیلی

Related Posts