ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے میچ میں 149 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46.4 اوورز میں 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی، یہ بنگلادیش کی ایونٹ میں چوتھی ناکامی ہے۔

جنوبی افریقا نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینرک کلاسن نے 49گیندوں پر 90 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک کی رواں ورلڈکپ میں یہ تیسری سنچری ہے۔

اس کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 60، ہینڈرکس نے 12، وین ڈر ڈوسن نے ایک رن بنایا جبکہ ڈیوڈ ملر 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز اے نے ویسٹ انڈیز ویمنز اے کو شکست دیدی

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2، مہیدی حسن میراز، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts