ورلڈ کپ2023: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ2023: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی
ورلڈ کپ2023: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

جنوبی افریقا کیخلاف پاکستانی ٹیم نے ایک بار شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، قومی ٹیم پورے 50اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 46.4 اوورز میں 270رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کیخلاف آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 270 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم46.4 اوورز میں آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن ایک بار پھر پاکستانی اوپننگ جوڑی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی۔

عبد اللہ شفیق مارکو جینسن کی گیند پر صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد امام الحق بھی 18 گیندوں پر 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔

بابر اعظم 50 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جو 31 رنز بنا کر کوئٹزی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے 21 رنز بنائے۔

پاکستان کا جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہوگیا،گرین شرٹس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان کے ابھی 3 میچز باقی ہیں، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

Related Posts