حرمِ مکہ میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کرنے کا فیصلہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی شاہ محمد بن سلمان حکومت نے حرمِ مکہ میں دُنیا کی سب سے بڑی چھتری نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت حرمین شریفین میں حجاجِ کرام کو سہولیات دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حرمِ مکہ میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری عنقریب نصب کی جائے گی، جس کیلئے کام کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انتہا پسند اسرائیل کا مسجد اقصیٰ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

پچیس انجینئرز اور متعدد ماہرین پر مشتمل ٹیم جرمنی سے سعودی عرب پہنچ گئی۔ دسمبر 2014 میں چھتری کی تنصیب کی منظوری کنگ عبداللہ نے دی تھی۔ حرمِ مکہ میں 8 چھتریوں کی تنصیب کا منصوبہ پایۂ تکمیل کو پہنچایا جائے گا جن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔

زائرین کی سہولت کیلئے ہر چھتری کے ساتھ ایک بڑے سائز کی گھڑی اور بڑی بڑی اسکرینز بھی نصب کی جائیں گی۔ 16 ٹن وزنی ہر چھتری 45 میٹر اونچی اور 2400 مربع میٹر تک احاطے کی حامل ہوگی۔ بڑی چھتریوں کے علاوہ 54چھوٹی چھتریاں بھی نصب ہوں گی۔

قبل ازیں سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تعمیر و توسیع کیلئے بڑے بڑے منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ چھتریوں کے نیچے 122 بڑے بینچز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ زائرین اور عازمینِ حج ان پر بیٹھ کر آرام کرسکیں۔

 

Related Posts