رواں ماہ تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی
اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی:رواں ماہ کے تیسرے ہفتے کے دوران  مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد  کی کمی دیکھنے میں آئی  جس سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ 

حکومت پاکستان کے ادارۂ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی، تاہم قلیل آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.04 فیصد اضافہ دیکھنے میں  آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے ایک لاکھ امیر افراد کو نوٹسز جاری کردئیے

ادارۂ شماریات کے مطابق اگست کے دوران پیاز ،چنے کی دال ، کیلے ، انڈے،گندم،آٹا ،چینی ، گڑ، دال ماش، ملک پاؤڈر،روٹی سادہ ، خوردنی تیل، بیف،مٹن، تازہ دودھ ، دھی، چائے، مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ لہسن،ٹماٹر، آلو،زندہ مرغی،ایل پی جی ،دال مونگ ،دال مسور ، سمیت 7اشیائے ضرورت کی قیمتیں کم ہوئیں۔

اس کے مقابلے میں پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے ساتھ ساتھ سرخ مرچ، باسمتی چاول، نمک اور صابن سمیت 22 اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

8000 سے 12000، 12000 سے 18000، 18000 سے 35000 تک آمدنی رکھنے والے افراد کے گروہوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بالترتیب 0.02 ، 0.06 اور 0.10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے گاڑیاں خریدنے اور ملازمتوں پر پابندی عائد کردی

Related Posts