کراچی میں سگنل توڑنےوالی خاتون کی پولیس اہلکارکےساتھ بدتمیزی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

traffic signal
کراچی میں سگنل توڑنےوالی خاتون کی پولیس اہلکارکےساتھ بدتمیزی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں سگنل توڑنے والی خاتون نے اپنی غلطی ماننے کی بجائے ٹریفک پولیس اہلکار کوگالیاں اوردھمکیاں دی اور شیشہ چڑھاکر فرار ہوگئی، واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

کراچی میں خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا، ٹریفک پولیس نے بدر کمرشل پر گاڑی روک لی، پولیس کے روکنے پر خاتون نے انتہائی نازیبا الفاظ کہے، سیکشن افسر کے پہنچنے پرخاتون نے دونوں افسران و اہلکاروں کو گندی گالیاں دیں۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار خاتون کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس پر آپ کا چالان ہو گا۔ ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ میرا نام نواز ہے اور آپ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ بدتمیزی کر رہی ہیں۔

traffic signal

بااثر خاتون کا کہناتھا کہ تم دو ٹکے کے آدمی، بڈھے، تمہارے جیسے میرے گھر پر نوکر ہیں،میں مکہ مار کر تمہارا منہ توڑ دوں گی،تمہیں اپنی گاڑی سے مار دیتی وہ زیادہ اچھا ہوتا،دو ٹکے کے بڈھوں سے بات نہیں کرسکتی تم جلدی آؤ، فون پر بات کرو،میرے پاس لائسنس نہیں ہے گھر پر ہے۔

خاتون نے کہا کہ ابھی تجھے بتاتی ہوں، خاتون نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تیری پولیس کو فون کر کے تجھے بتاتی ہوں، تم لوگوں کو صرف بھیک چاہیے، اہلکار سے بدتمیزی کی حد پار کرتے ہوئے خاتون کا کہناتھا کہ بڈھے زیادہ بکواس کرنے کی ضرورت نہیں، اوقات میں رہ۔

بعد ازاں ٹریفک پولیس اہلکار نے زبردستی گاڑی روکی،ٹریفک اہلکار نے کار کی چابی نکالنے کی کوشش کی جس پر خاتون گاڑی کاشیشہ چڑھاکر فرارہوگئی ، سوشل میڈیا صارفین نے واقعے کی فوٹیج پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts