نیٹ فلکس کے مزاحیہ ڈرامہ بیف کو ناقدین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
دس اقساط پر مبنی اس سیریز میں بہت سے دلچسپ موڑ ہیں، جن لوگوں نے اس کا پہلا سیزن دیکھا ہے وہ اِس کے دوسرے سیزن کی امید رکھتے ہونگے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس کا دوسرا سیزن آئے گا؟
بیف
بیف ایک امریکی مزاحیہ ڈرامہ ہے جسے لی سنگ جن نے نیٹ فلکس کے لیے تخلیق کیا ہے۔ اس میں دو لوگوں کو دکھایا گیا ہے جن کی کار حادثے میں ملاقات ہوتی ہے۔
کاسٹ
اسٹیون یون بطور ڈینی چو
علی وونگ بطور ایمی لاؤ نکئی
ڈیوڈ چو بطور آئزک چو
ینگ میزینو بطور پال چو
جوزف لی بطور جارج نکائی
پٹی یاسوتاکے بطور فومی نکئی
ریٹنگز
سیریز بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے ، آئی ایم ڈی بی پر اس کی ریٹنگ 8.4 ہے۔
سیزن 2
سیریز کے دوسرے سیزن کے حوالے سے ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے، لیکن اس کے دوسرے سیزن کی امید کی جاسکتی ہے۔
کیونکہ اس سے قبل بھی کئی دفعہ نیٹ فلکس نے سیریز ختم ہونے کے 1 مہینے کے بعد دوسرا سیزن کا اعلان کیا ہے، اس لئےبیف کے دوسرے سیزن کے حوالے سے بھی جولائی کے آخر تک کوئی خبر آجائے گی۔