قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بلا خوف و خطر کھیلے گی اور ہمیں یہی کرنا ہے اگر ہم آسٹریلیا کو ہرانا چاہتے ہیں۔
ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے میدان میں آسٹریلیا کے ہر حملے کا جواب دیں گے ، ٹیم میں پرفارم کرنے کی صلاحیت ہے اور نوجوان ٹیم اعتماد کے ساتھ مثبت نتائج لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم آسٹریلیا کو کرکٹ کے میدان میں شکست دے سکیں گے جبکہ ہوم ٹیم کو کنڈیشنز کا فائدہ ہوتا ہے، کرکٹ ٹیم کو آگے بڑھنے کے لیے ملک سے باہر میچ جیت کر دکھانے ہیں۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کپتان اظہر علی نے کہا کہ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ وہ کافی عرصے تک پاکستان کے اچھے کرکٹ کپتان رہے۔
اظہر علی نے کہا کہ نسیم شاہ کی کارکردگی سے متاثر ہوں جو بیٹسمین کے خلاف منصوبہ بندی سے کام لیتے ہیں جبکہ بابر اعظم بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں جنہیں کھیل کے دوران دیکھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج سہی لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم پرفارم کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم مقابلے کے لیے تیار ہے جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے بھی اچھے کھیل کی توقع رکھتا ہوں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21سے 25نومبر تک کھیلا جائیگا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا ۔دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت اظہر علی کرینگے ،دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، بابر اعظم، عابد علی، حارث سہیل، افتخار احمد، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے شروع ہوگا