کیا شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’جوان‘ کے ساتھ واپس آئے ہیں، جو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے اور اس وقت باکس آفس پر کامیاب بزنس کررہی ہے۔

آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباََ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی ہےاورفلم کو 2 مہینے سینما کی نمائش کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

لیکن ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ فلم اضافی 20 منٹ کے ساتھ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی کیونکہ ایسا ہی کچھ پٹھان کی ایمازون ریلیز کے وقت بھی ہوا تھا، آئیے اس حوالے سے مزید معلومات جانتے ہیں:

کیا جوان نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی؟

فلمسازوں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ایسی اطلاعات ہیں کہ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا، اس کے سیٹلائٹ حقوق 250 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں جس میں اس کے ڈیجیٹل حقوق، سیٹلائٹ اور موسیقی کے حقوق بھی شامل ہیں۔

اضافی 20 منٹ

زوم کے مطابق اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلم جوان کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے جائینگے جنہیں سینما میں نہیں دکھایا گیا تھا۔

جوان

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

کاسٹ

جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts