میرا کا موبائل فون چوری ہوگیا، ڈھونڈنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: اداکارہ میرا نے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے موبائل چوری ہونے کا شوشہ چھوڑ دیا، فون ڈھونڈ کر لانے والے کیلئے 5 لاکھ کے انعام کا بھی اعلان کردیا۔

اسکینڈلز کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا موبائل فون چوری ہوگیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آئی فون میں میرا قیمتی ڈیٹا ہے اور فون ڈھونڈ کر لانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دونگی۔

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ کار میں بیٹھ کر ریکارڈ کئے گئے اس پیغام میں اداکارہ میرا قطعی پریشان نہیں دکھائی دیں بلکہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے پیغام ریکارڈ کروارہی تھیں۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہئے، ورنہ مزید ویڈیوز لیک ہوسکتی ہیں، حریم شاہ

واضح رہے کہ اداکارہ میرا اپنی گلابی اردو اور اسکینڈلز کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں اور اب انہوں نے آئی فون گم ہونے کا شوشہ چھوڑ دیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ کا تو فون بھی نہیں ہے ، صارفین نے پوچھا ہے کہ ایسا کونسا ڈیٹا تھا جو اداکارہ میرا پانچ لاکھ کی رقم دینے کو تیار ہیں۔

Related Posts