سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، وزیراعظم عمران خان
سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ بھی ہوگا اسے قبول کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے قبل وزیراعظم نے اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ اہم میٹنگ کی۔ قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کی سماعت کے بارے میں بریفنگ دی جس میں انہوں نے 3 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو اسے قبول کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نئے الیکشن لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں غیر ملکی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت عظمیٰ آج افطار کے بعد شام ساڑھے سات بجے فیصلہ سنائے گی۔ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس میں تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سپریم کورٹ نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے فیصلے کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت دوبارہ شروع کردی۔

مزید پڑھیں: اکتوبر 2022 سے پہلے انتخابات ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔

Related Posts