فی الفور فلسطین کی آزادی کا اعلان کیا جائے، وفاق المدارس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے عالم اسلام سےفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی اپیل کردی۔

قائدین نے مسجد اقصی اور فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ظلم و ستم اور جبر کے ذریعے نہ کسی کو غلام بنایا جا سکتا ہے اور نہ کسی سرزمین پر قبضہ کیا جا سکتا ہے اس لیے فی الفور مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی کا اعلان کیا جائے۔

غزہ کہاں واقع ہے، حماس کیا ہے؟

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر مولانا انوار الحق، ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے عالم اسلام سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ہر طرح کے تعاون کی اپیل بھی کر دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں اور مسلم معاشروں پر اپنے اپنے دائرہ کار کے حساب سے ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، تمام مسلمانوں کو فلسطین کے معاملے میں اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ آج کے دور میں کسی کو ظلم و ستم سے غلام بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی جبر کے ہتھکنڈوں سے کسی کی سرزمین پر قبضہ کیا جا سکتا ہے، اس لیے مسجد اقصی اور فلسطین کو فی الفور آزاد قرار دیا جائے اور اسرائیل کا قبضہ ختم کروانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔

وفاق المدارس کے قائدین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ پوری دنیا کا امن وامان ہمیشہ داؤ پر لگا رہے گا۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مدد و نصرت، شہداء کے درجات کی بلندی،زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور ملک بھر کی مساجد و مدارس کے ذمہ داران کے نام بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں۔

Related Posts