وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بھارتی ٹوئٹر صارفین نے سوال کیا ہے کہ آپ نے افغانیوں کے لیے ٹویٹ کیوں کیا؟ جس کا انہوں نے جواب بھی دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ بھارتی ٹوئٹر صارفین پوچھ رہے ہیں آپ نے افغانیوں کے لیے کیوں بات کی؟
معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں صرف افغانیوں کے لیے بات نہیں کرتی بلکہ میری بات ان پشتونوں کے لیے بھی ہوتی ہے جو پاکستان کے شہری ہیں۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 60 لاکھ پشتون پاکستانی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے بھارتی فلم پانی پت کے حوالے سے اپنا گزشتہ ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں 1 کروڑ 20 لاکھ پشتون عوام موجود ہیں جبکہ سب کے سب لوگ بھارتی فلم پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
Indian accounts trolling me, saying "Why you are tweeting for Afghans?"
Well, I am tweeting not only for Afghans but also for Pashtuns living in Pakistan. There are more then 26 million Pashtuns in Pakistan and there are 12 million Pashtuns in Afghanistan.
All are angry! https://t.co/s7g4COLgbD— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) December 8, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں، لندن کی بیٹھک ایک نئی چال اور حکمت عملی ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ناکام ہوں گے۔
انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ نواز شریف پہلے لندن اپارٹمنٹس کی ملکیت سے انکار کرتے رہے، اب سسلین مافیا کہلانے والے گاڈ فادر وہیں پر اجلاس کر رہے ہیں، پاکستان میں مطلوب افراد کو قانون اور عدالتیں بلا رہی ہیں ، سسلین مافیا پاکستان آنے سے انکاری ہے،چھوٹے میاں صاحب قوم کے ساتھ کی گئی ڈکیتیوں کا جواب دیں۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔فردوس عاشق اعوان