ٹوئٹر کی نئی چیف کون ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر کی نئی چیف کون ہیں؟
ٹوئٹر کی نئی چیف کون ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر کے لیے ایک نیا چیف ایگزیکٹو ڈھونڈ لیاہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ٹوئٹر کے لیے ایک نئے سی ای او کی خدمات کو حاصل کرلیا گیا ہے، اور وہ 6 ہفتوں میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی نئی سی ای او ’لنڈا یاکارینو‘ (Linda Yaccarino) ہوں گی۔ لنڈا یاکارینو کون ہیں، آئے ایک نظر ان کے کیریئر پر ڈالتے ہیں۔

اس سے قبل لنڈا یاکارینو این بی سی یونیورسل کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ منسلک رہی ہیں، این بی سی یونیورسل میں بطور ایڈورٹائزنگ سیلز کی سربراہ اپنی خدمات انجام دیں،این بی سی یونیورسل میں ان کی ذمہ داری باحیثیت وکیل اشتہارات کے بہتر اثرات کو جانچنا تھی۔

لنڈا یاکارینو ٹرنر انٹرٹینمنٹ کے ساتھ 19 برس منسلک رہیں۔ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ٹرنر انٹرٹینمنٹ کے اشتہارات کی فروخت کے آپریشن کو ڈیجیٹلائز کیا۔

لنڈا یاکارینو ٹرنرنے اپنی تعلیم پین اسٹیٹ یونیورسٹی سے مکمل کی ہیں جہاں انہوں نے لبرل آرٹس اور ٹیلی کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔

لنڈا یاکارینو نے گزشتہ ماہ میامی میں ایک اشتہاری کانفرنس کے دوران ایلون مسک کا انٹرویو کیا تھا۔ انہوں نے حاضرین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تالیوں کے ساتھ ایلون مسک کا استقبال کریں اور ان کے کام کی اخلاقیات کو سراہیں۔

اب اگر لنڈا یاکارینو کمپنی چھوڑ کرجاتی ہیں تو یہ بڑا دھچکا ہوگا۔

مزید پڑھیں:وی پی این کیا ہے اور آپ اسے سوشل میڈیا تک رسائی کیلئے کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ کام کاسٹ نے گزشتہ ماہ بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ این بی سی یونیورسل کے سی ای او جیف شیل کمپنی میں ایک خاتون کے ساتھ نامناسب تعلقات کے باعث کمپنی کو خیر باد کہہ گئے، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Related Posts