کورونا وائرس: عالمی ادارۂ صحت نے وبا سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus crisis may get 'worse and worse and worse', warns WHO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے چین سمیت دنیا کے متعدد ممالک کو شکار بنانے والے کورونا وائرس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں عوام الناس کورونا وائرس کے باعث متاثر اور ہلاک ہو رہے ہیں جس پر سنجیدہ اقدام اٹھاتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانم کے مطابق ایمرجنسی کا نفاذ دنیا کو کورونا وائرس کے خلاف بیدار کرکے وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔

ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانم نے کہا کہ کورونا وائرس چین سے شروع ہوا تاہم چین پر سفر اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پابندی لگانے کی کوئی سفارش نہیں کی گئی۔ وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام ضروری ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانم نے کہا کہ کورونا وائرس ایسے ممالک میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے جہاں صحت کا نظام کمزور ہے۔ ایسے ممالک میں وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا، اعلان کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث معطل کیا۔ تمام فلائٹ آپریشنز کو فی الفور معطل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین کیلئے پروازیں معطل کردیں

Related Posts