کمرے میں گیس لیکیج: سوئے ہوئے 5 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمرے میں گیس لیکیج: سوئے ہوئے 5 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے
کمرے میں گیس لیکیج: سوئے ہوئے 5 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ خیبر پختونخواہ  میں کمرے میں سوئے ہوئے 5 افراد گیس لیکیج سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ 

یہ افسوسناک واقعہ خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں پیش آیا جہاں دھمتوڑ نامی علاقے میں گیس ہیٹر جلا کر سونے والے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق پانچوں افراد نوجوان  اور آپس میں دوست تھے جو گزشتہ شب گیس ہیٹر جلا کر سو گئے۔ ہیٹر سے لیک ہونے والی گیس کمرے میں بھر گئی جو پانچوں افراد کے جاں بحق ہونے کا سبب بنی۔

علاقہ پولیس نے جاں بحق ہونے والے پانچوں دوستوں کی لاشیں ہسپتال میں منتقل کردی ہیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک اسکول چوکیدار کو 8 سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چوکیدار کی عمر 32 سال بتائی جاتی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ برس 19 اکتوبر کو  خیبر پختونخواہ کے شہر چار سدّہ کے علاقے سرکی میں 8 سالہ بچی (م) کے ساتھ  مبینہ جنسی زیادتی ہوئی، جس پر چوکیدار کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چوکیدار 8 سالہ طالبہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

Related Posts