اسلام آباد :مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیر اعظم کو کم کپڑے پہننے کی بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بات مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے، پاکستان کے اثاثوں کو گروی رکھنے کی اجازت کس نے دی ؟، مافیاز اور قاتلوں کو نوازنے کیلئے قرضے لیئے شرم آنی چاہیے۔
بدھ کو ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو نہیں مظلوم کو ذمہ دار قرار دینے والی ایسی سوچ سے پاکستان کو آزادی چاہئے، عمران خان نے پست سوچ کی عکاسی کی۔
انہوں نے کہا کہ سنا تھا کہ آپ خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، وزیرِ اعظم کی بات سے زیادتی کے شکار بچوں کے والدین کو بہت تکلیف پہنچی ہو گی، یہ بہت بری سوچ ہے، اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، اس شخص نے اتنی عجیب بات کی ہے، اسے کیا نام دوں؟نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ یہ عوام کے منتخب وزیرِ اعظم نہیں، انہیں چوری کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے، عمران خان کا خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنا ان کی ذہنیت ہے، عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملے گا۔
مزید پڑھیں: ائیرپورٹس اور موٹر ویز گروی رکھنے کی منظوری، کیا ماضی میں بھی کوئی اثاثہ رہن رکھا گیا ؟