’مائی ری‘کی کم عمر جوڑی کن بالی ووڈ ستاروں کیساتھ کام کرنا چاہتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈرامہ سیریل مائی ری کی کم عمر جوڑی عینا آصف اور ثمر عباس کو ناظرین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور اُن کی بڑی تعداد دونوں اداکاروں کی پسند ناپسند کے بارے میں بھی جاننا چاہتی ہے۔

حال ہی میں دونوں اداکاروں نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ ستاروں کے نام بتائے جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

عینا آصف نے کہا کہ اگرچہ ہریتک روشن اُن کے والد سے بھی عمر میں بڑے ہیں لیکن وہ اُن کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گی کیونکہ وہ اُن کے پسندیدہ اداکارہیں اور اگر انھیں کبھی موقع ملے تو وہ ہریتک روشن کے ساتھ ضرور اسکرین شیئر کریں گی۔

دوسری جانب ثمر عباس نے کہا کہ اگرچہ ایسا ممکن نہیں لیکن اگر کبھی انھیں موقع ملا تو وہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گے اور اُن کی پسندیدہ اداکار اؤں میں عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’مائی ری‘ میں عینا آصف نے کم عمر بیوی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ ان کے شوہر کا کردار ثمر عباس نے ادا کیا ہے اور دونوں کی حقیقی عمر بھی 15 سال تک ہے۔

ڈرامے کے ذریعے سماج میں کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی جا رہی ہے اور دکھایا جا رہا ہے کہ نابالغ بچوں کو شادیاں کس طرح ان کی زندگیاں تباہ کر دیتی ہیں۔

Related Posts