رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے، تفصیلات جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈیلی پاکستان
فوٹو ڈیلی پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت سندھ نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیے۔

حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو دفتری اوقات صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ سال کے شروع میں وفاقی حکومت نے 2024 میں ہونے والی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سال 2024 میں مجموعی طور پر 39 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی جن میں سے 16عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

سال 2024 کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یوم کشمیر کی شکل میں ہو گی جبکہ 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ یکم مئی2024 کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہو گی جبکہ 10سے12 اپریل 2024 تک عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔

Related Posts