یمنیٰ زیدی کو ڈرامہ سیریل بختاور میں ’بختو‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یمنیٰ زیدی کو ڈرامہ سیریل بختاور میں ’بختو‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
یمنیٰ زیدی کو ڈرامہ سیریل بختاور میں ’بختو‘ کا کردار ادا کرنے کیلئے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامہ سیریل بختاور کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈرامے میں بختو کا کردار ادا کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ بختو بہت ہی ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنتی ہے اور اُس کا کردار ادا کرنے کیلئے میں نے میک اپ بھی نہیں کیا تھا جو کہ میرے لیے بالکل نیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ ایسے علاقوں میں ہوئی جہاں پر بہت زیادہ بھیڑ ہوتی تھی ، اُس دوران سیکیورٹی بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی جبکہ باقی ڈراموں میں ہمیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میرا مقصد فواد اور ماہرہ کی بے عزتی کرنا نہیں تھا، ایمان علی

یمنیٰ زیدی نے کہا کہ یہ دراصل اس کردار کی ڈیماند تھا اور اِس کردار کو ادا کرنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ ایک عورت کیلئے باہر نکل کر اس طرح کا کام کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں اپنے سُپر ہٹ ڈرامے پری زاد کے بارے میں بتاتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں ڈرامے کی آخری قسط سینما میں دکھانے کے بالکل خلاف تھی کیونکہ جس وقت آخری قسط کی نمائش سینما میں کی گئی تھی اُس وقت میں ملک میں نہیں تھی۔

Related Posts