میرا مقصد فواد اور ماہرہ کی بے عزتی کرنا نہیں تھا، ایمان علی کی متنازع بیان پر وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرا مقصد فواد اور ماہرہ کی بے عزتی کرنا نہیں تھا، ایمان علی کی متنازع بیان پر وضاحت
میرا مقصد فواد اور ماہرہ کی بے عزتی کرنا نہیں تھا، ایمان علی کی متنازع بیان پر وضاحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے فواد خان اور ماہرہ خان سے متعلق اپنے متنازع بیان پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں اداکارہ ایمان علی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے پچھلے تبصرے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرامقصد ہرگز ماہرہ خان اور فواد خان کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے انٹرویو کے دوران مجھ سے سوال کیا گیا کہ اگر یہ تمام لوگ اداکار نہیں ہوتے تو پھر زندگی کے کس شعبے سے منسلک ہوتے تو میں نے اس سوال پر صرف اپنی رائے دی تھی کہ مجھے وہ لوگ اپنی شخصیت کے حساب سے کس شعبہ زندگی کے لیے بہتر لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اشنا شاہ کے منگیتر کا دلچسپ انداز میں محبت کا اظہار

واضح رہے کہ ایمان علی نے پچھلے دنوں ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمایوں سعید بظاہر اپنے پنجابی انداز سے دودھ یا دہی بیچنے والے لگتے ہیں جبکہ ماہرہ خان کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہت اچھی ویڈیو جوکی تھیں، اس لیے انہیں ویڈیو جوکی ہی رہنا چاہیئے تھا جبکہ فواد خان کبھی بھی اچھے اسٹینڈ اپ کامیڈین نہیں بن سکتے۔

کام کے محاز پر اداکارہ ایمان علی نے فلم ٹِچ بٹن میں کام کیا ہے، جو کہ 25 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، فلم میں اُن کے علاوہ فرحان سعید، سونیا حسین اور فیروز خان ہیں۔

Related Posts