شاداب خان کے نام اہم ریکارڈ، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاداب خان کے نام اہم ریکارڈ، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟
شاداب خان کے نام اہم ریکارڈ، شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

سابق کپتان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’مبارک شاداب، آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا، آپ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں، آپ کی مزید کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ رات پاکستان نے زبردست کامیابی حاصل کی، خوشی ہوئی کہ احسان اللہ اور صائم ایوب نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے خلاف سیریز بہت خاص تھی، راشد خان

اس سے قبل شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر تھے۔

Related Posts