پاکستان کے امن دستے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں، اقوام متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خرطوم: جنوبی سوڈان میں پاکستان کے امن دستے دوسال قبل تعمیر کئے گئے سینکڑوں کلومیٹر پشتوں کو دوبارہ مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ ملک میں لوگوں کوسیلاب کے دوران مٹی کے تودوں سے بچایا جاسکے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ2021 میں پانی کی سطح خطرناک حدتک بڑھناشروع ہوئی تو پاکستانی انجینئرز نے سینکڑوں کلومیٹر پشتے تعمیر کرنے کا کام سنبھالا اور سیلابی پانی کو روکنے کے لیے عارضی دفاعی ڈھانچہ تعمیر کیا۔

مزید پڑھیں:حرمین شریفین میں تعینات ‘عمرہ سیکورٹی فورس’ کیا کیا فرائض انجام دیتی ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان کے امن دستے دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی کاوشوں سے متاثرین کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔