پاکستان کے خلاف سیریز بہت خاص تھی، راشد خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شارجہ: افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت خاص تھی، ٹیم کی قیادت کرنا بھی بہت خاص ہے۔

راشد خان نے مزید کہا کہ ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ ہے۔ راشد خان کا کہنا تھا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

راشد خان کا پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیریز میں دباؤ پر قابو کرنا اہم تھا۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہدف کا تعاقب کرنا تھوڑا مشکل تھا مگر ہمارے بیٹرز نے کوشش کی، 183رنز کے تعاقب میں ہمارا آغاز اچھا نہ ہوا۔