پاکستانی خواتین نے سال 2021ء میں گوگل پر کیا سرچ کیا؟ حقائق سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی خواتین نے سال 2021ء میں گوگل پر کیا سرچ کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
پاکستانی خواتین نے سال 2021ء میں گوگل پر کیا سرچ کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیٹ ایک ایسی ضرورت بن چکی ہے کہ انسان کسی بھی چیز کے بارے میں تفصیلات جاننے کیلئے گوگل کھول کر بیٹھ جاتا ہے۔

گوگل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر اربوں کی تعداد میں معلوماتی موضوع ہوجود ہیں، لیکن جب بات کی جائے خواتین کی، تو ان کی سرچ ہسٹری انوکھی ہی نکلتی ہے۔

دنیا بھر کی خواتین کو چھوڑ کر آج ہم پاکستانی خواتین کی سرچ ہسٹری کے بارے میں بات کرینگے، یہ جاننے کی کوشش کرینگے کہ پاکستانی خواتین گوگل پر کیا سرچ کرتی ہیں؟ آیا ایسی کیا چیزیں ہیں جن کے بارے میں ہماری خواتین فکرمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک ہونے والی خواتین گھریلو نہیں ؟ عفت عمر کا سوال

جب اسی حوالے سے مشاہدہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پاکستانی خواتین اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو لے کر کافی پریشان ہیں اور اس کو کم کرنے کے مواقعوں کی تلاش میں رہتی ہیں، کبھی کوئی ٹوٹکا آزمایا جاتا ہے تو کبھی کوئی ورزش، اور ان طریقوں کی تلاش میں مذکورہ خواتین کی جانب سے گوگل کا سہارا بھی لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

اگر صرف سال 2021 کی بات کریں تو پاکستان کی تقریباً دو کروڑ خواتین نے گوگل کا استعمال کیا، ان صارفین کی عمریں 15 سے 34 سال کے درمیان تھیں اور زيادہ تر نے گوگل سے جو سوالات پوچھے وہ وزن کنٹرول کرنے کے حوالے سے تھے یا بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے بارے میں۔

مشاہدے میں معلوم ہوا کہ چوبیس سال سے بڑی عمر کی زیادہ تر خواتین نے گوگل پر سب سے زیادہ وزن کم کرنے کے طریقے معلوم کرنے کی کوشش کی اور گوگل سے یہی معلوم کرنے کی کوشش کرتی رہیں کہ کون سی ایکسرسائز کی جائے یا کون سی غذا کھائی جائے جو کہ اُن کے بڑھتے ہوئے وزن کم کر دے؟

علاوہ ازیں پاکستانی خواتین رنگ گورا کرنے، خوبصورت جلد، بال لمبے، گھنے کرنے اور کھانا پکانے کی تراکیب کے لیے بھی گوگل کا رخ کرتی رہیں۔

Related Posts