کیا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شریک ہونے والی خواتین گھریلو نہیں ؟ عفت عمر کا سوال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شریک ہونے والی خواتین گھریلو نہیں ؟ عفت عمر کا سوال
کیا پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شریک ہونے والی خواتین گھریلو نہیں ؟ عفت عمر کا سوال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے پر سوال اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں ترجمان پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور تحریک انصاف کی قیادت سے سوال کیا۔

اداکارہ عفت عمر نے پی ٹی آئی ترجمان کا بیان شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

پی ٹی آئی ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ مطلب جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts