جاوید آفریدی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کیا پیشکش کردی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاوید آفریدی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کیا پیشکش کردی؟
جاوید آفریدی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کیا پیشکش کردی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سری لنکا میں حالیہ معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اہم پیشکش کردی۔

خیال رہے کہ جاوید آفریدی جو کئی سالوں سے کرکٹ کی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں نے ٹوئٹڑ پر کہا کہ سری لنکا کے لوگ کرکٹ کو اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم پاکستانی کرتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس سے لنکن کرکٹ شائقین کو تکلیف ہوئی ہوگی۔

سری لنکا میں غیر مستحکم سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے پیش نظر آسٹریلوی مینز ٹیم کا سری لنکا کا آئندہ دورہ بھی مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ کینگروز 7 جون سے 12 جولائی کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اس سے قبل آئندہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کو بھی ملک سے منتقل کرنے کی باتیں ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرادیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے، سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے اپنے کردار سے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ ملک کو بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔

ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب حکومتی حامیوں کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرین پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔

Related Posts