روس کی ایک تہائی فوج یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئی۔برطانیہ کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کی ایک تہائی فوج یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئی۔برطانیہ کا دعویٰ
روس کی ایک تہائی فوج یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئی۔برطانیہ کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی ایک تہائی فوج یوکرین جنگ میں ہلاک ہو گئی ہے جسے ڈنباس کے خطے میں قتل و غارت کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں برطانوی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی طور پر کم درجے کی پیش قدمی کے باوجود روس گزشتہ ماہ خطے میں اپنے اہداف کی تکمیل میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

جی 7 ممالک کا روس پر معاشی دباؤ جاری رکھنے کا فیصلہ

برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے اپنی فوج کو یوکرین جنگ کیلئے دفاعی سازوسامان کی فراہمی بھی تعطل کا شکار رہی جس سے خطے میں روس کی جارحانہ چالیں سست اور محدود ہونے لگیں۔

وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ یوکرین کی فوج فضائی حملوں کا دفاع کرنے کیلئے کمزور ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں روس آئندہ 30 روز تک کیلئے یوکرین میں اپنی پیش قدمی کی رفتار ڈرامائی انداز سے تیز کرنے کے قابل نہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے گندم کے عالمی بحران پر قابو پانے کیلئے روس پر معاشی دباؤ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج سے 2 روز قبل جی 7 ممالک وزرائے خارجہ گروپ کا اجلاس ہوا جس کے دوران روس کو اقتصادی و سیاسی طور پر تنہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیں جرمن وزیر خارجہ نے گندم کی جنگ سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔

Related Posts