اگرمحبت ہوگئی تو کیسے نمٹیں گے؟بلال عباس خان نے بتایا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگرمحبت ہوگئی تو کیسے نمٹیں گے؟بلال عباس خان نے بتایا
اگرمحبت ہوگئی تو کیسے نمٹیں گے؟بلال عباس خان نے بتایا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلال عباس خان نے فوچیا میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ محبت اور شادی پر یقین رکھنے والے شخص ہیں، انہوں نے بتایا کہ انہیں روحانی ساتھی کے ساتھ زندگی گزارنے کی باتوں پر بھی یقین ہے۔

بلال عباس کا کہنا تھا کہ وہ محبت کو سمجھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فی الحال انہیں کسی سے محبت نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی سے محبت کی باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پتا نہیں کیوں بھٹک رہا ہوں، محبت کی بات کرتے ہوئے الجھ رہا ہوں لیکن یہ جب ہونا گا تب ہوگا، میں اس الجھن کے باوجود ایسی صورتحال سے نمٹوں گا۔

بلال عباس خان نے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ محبت کا دعویٰ کرے اور بدلے میں اس کے لیے بڑھ کر کوئی کام نہ کرے، اسے عزت نہ دے اور سکون نہ پہنچا سکے تو سمجھ جائیں کہ وہ شخص صرف باتیں کر رہا ہے۔

روحانی ساتھی کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، ”میں ایک روحانی ساتھی پر یقین رکھتا ہوں، میرے لیے محبت ایمانداری، احترام، وفاداری، صحبت اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعریف سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں:تصویری تجزیہ، اریبہ حبیب نے شادی کی پہلی سالگرہ کس انداز میں منائی؟

بلال عباس خان نے اپنے ساتھی اداکاروں سجل علی، یمنیٰ زیدی، سارہ خان اور حدیقہ کیانی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

Related Posts