سبسڈی پر آٹے کا تھیلا خریدتے ہوئے 6 بچوں کا باپ جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سبسڈی پر آٹے کا تھیلا خریدتے ہوئے 6 بچوں کا باپ جاں بحق
سبسڈی پر آٹے کا تھیلا خریدتے ہوئے 6 بچوں کا باپ جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے شہر میرپور خاص میں ہفتے کے روز سبسڈی والے آٹے کے تھیلوں کی فروخت کے مقام پر بھگدڑ مچنے سے ایک مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کمشنر آفس کے قریب گلستان بلدیہ لان میں پیش آیا۔ بدقسمت مزدور جو چھ بچوں کا باپ تھا سیلنگ پوائنٹ پر رش کے باعث نیچے گرا اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

بعد ازاں لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:کراچی کی جیلوں میں قید بچوں، خواتین سمیت 524 افغان قیدی رہا

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس دوران پیش آیا جب مارکیٹ میں آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث غریب لوگوں کے لیے آسمان کوچھوتی مہنگائی کے درمیان دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔

Related Posts