کراچی: پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مزید 5 ممبران کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا جن میں 2 اسٹاف ممبران اور 3 کھلاڑی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود ویسٹ انڈین ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں اور 3 اسٹاف ممبران کورونا میں مبتلا نکلے۔ وائرس کا شکار کھلاڑیوں میں شائے ہوپ، عقیل حسین اور جسٹن گریوز شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیزٹیم کی سیکیورٹی کیلئےفوج کی تعیناتی کی منظوری
وسیم اکرم نیشنل اسٹیڈیم خالی دیکھ کر غمزدہ، وجوہات کی تلاش شروع
عقیل حسین، شائے ہوپ اور جسٹن گریوز کو قرنطینہ کردیا گیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے 2 میچز میں قومی کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا میچ آج متوقع ہے۔
کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث عقیل حسین، شائے ہوپ اور جسٹن گریوز آج ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، تاحال میچ معطلی کا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ مہمان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شیلڈن کوٹریل، آل راؤنڈر روسٹن چیز اور کائل مائیرز کا کورونا ٹیسٹ پہلے ہی مثبت آچکا ہے جبکہ کپتان کیون پولارڈ انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہ بن سکے ۔