کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سے موسم خوشگوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Monsoon rains

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔

کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بادل گرجتے اور برستے رہے، کورنگی، ڈيفنس، ملير، گلشن اقبال، ايف بی ايريا، آئی آئی چند ريگر روڈ اور نيو کراچي ميں موسلا دھار بارش ہوئی، ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلیں تو سردی محسوس ہونے لگی۔ گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش، جب کہ ملیر کینٹ اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ 

 بارش کے بعد کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیاجس سے شہرمیں ٹریفک کی روانی متاثرہوئی جبکہ کئی علاقوں میں بجلی تاحال غائب ہے۔

 محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہونے والا رین سسٹم تاحال موجود ہے لیکن دوپہر میں بارش برسانے والا سسٹم غیر فعال ہوگا، جس کے باعث کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے موسم خوشگوار رہنےکاامکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم نے شمالی بحیرۂ عرب سمیت کراچی سندھ اور بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے خنکی بڑھ گئی، احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی سردی نے دستک دے دی۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران احتیاط ضروری ہے، شہری بجلی کے تار، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔ غیر قانونی ذرائع سے بجلی ہرگز حاصل نہ کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر فوری رابطہ کریں۔

Related Posts