ناجائز حکومت کے خاتمے کے لیے استقامت سے سفر جاری رکھیں گے۔فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ ہوچکا،میدان چھوڑنا گناہ کبیرہ ہے، فضل الرحمان
حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ ہوچکا،میدان چھوڑنا گناہ کبیرہ ہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ناجائز حکومت کے خاتمے تک اپنا سفر استقامت سے جاری رکھیں گے جبکہ حکمرانوں سے حساب لینے کا وقت آچکا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت مخالف مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ایک بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت ناجائز ہے، اب کوئی ہم سے اسے جائز نہیں منوا سکے گا، جبکہ ناجائز اور بدبودار حکومت کا خاتمہ کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔ ہماری تحریک اسی طرح آگے بڑھے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو بیرونِ ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی۔مریم اورنگزیب

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ ہم قوم کو ان ناجائز قوتوں سے نجات دلائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ حکمرانوں کا حساب لینے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جبکہ اسٹیٹ بینک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دے چکا ہے کہ انہوں نے 20 سے زائد اکاؤنٹس کا حساب کمیشن سے چھپا لیا۔

فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگایا کہ انہوں نے بھارت، اسرائیل اور مغربی دنیا سے اربوں روپے کا فنڈ لیا جبکہ ایسے لوگوں کا مسلط ہونا کسی عذابِ الٰہی سے کم نہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی بہن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکل آئے تاہم اب یہ لوگ پھنس چکے ہیں۔

جے یو آئی (ف) سربراہ نے کہا کہ عمران خا ن حکومت کے تحفظ کے لیے چھپ رہے ہیں لیکن ہم انہیں چھپنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے جبکہ ملک افراتفری کا شکار ہے اور حکومتی رِٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں جبکہ قوم پاکستان پر جبر سے حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  جمعیت علمائے اسلام ( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر دینا کہ مسلم لیگ (ن) آزادی مارچ کا فائدہ اٹھایا ہے نواز شریف اور ان کی جماعت کی توہین ہے۔

ان  کا گزشتہ روز کہناتھاکہ پاکستان کی بانی اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نمائندگی کرنے والی جماعت کا کیا صرف ایک نکانی ایجنڈا ہی ہے کہ وہ اپنے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رکن کو علاج کے لیے باہر بھیج دے۔

مزید پڑھیں: یہ کہنا کہ (ن )لیگ نے آزادی مارچ کا فائدہ اٹھایا نواز شریف کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمان

Related Posts