پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی سے استعفے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI Karachi Senior Vice President Mahmood Maulvi

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زما ن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی سے استعفے دینے کے فیصلے کوخوش آئند سمجھتے ہیں،استعفوں کے بعد الیکشن کمیشن فوری ان سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرائے۔

ہم سندھ میں حکومت بناکرصحت، تعلیم، بلدیات اور داخلہ کے محکمے میں اصلاحات لائیں گے۔ عوام کی فکر کئے بغیر ابو بچاؤ مہم عروج پر پہنچ چکی ہے، مولانا کو اسلام کی نہیں بلکہ اسلام آباد کی فکر ہے،بلاول اور مریم عوام کو کورونا سے ماررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زما ن نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن عوام کی فکر کئے بغیر ابو بچاؤ مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔اپوزیشن رہنما اپنی جائیداد اور کرپشن کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

وزیر اعظم کا وژن کورونا کا خاتمہ ہے جبکہ اپوزیشن کا وژن عوام کو کورونا میں مارنا ہے۔یہ کورونا پھیلا کر لوگوں کو ماررہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر محمود مولوی، اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی، شہزاد قریشی، ارسلان تاج، بلال غفار، رابعہ اظفر، پی ٹی آئی رہنما ارسلان فیصل مرزا اور دیگر موجود تھے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی سے استعفے دینے کے فیصلے کوخوش آئند سمجھتے ہیں۔ استعفوں کے بعد الیکشن کمیشن فوری ان سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرائے۔ہم ان سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔ہم سندھ میں حکومت بناکر اداروں میں تبدیلیاں لائیں گے۔سندھ کے چار محکموں میں اصلاحات لائیں گے۔صحت کے نظام کو پی پی نے صوبے میں تباہ کردیا ہے۔

پی پی کی وجہ سے سندھ میں آج ہیلتھ کارڈ نہیں دیے گئے۔سندھ کے نالائق اعلیٰ صرف چمچاگیری کررہے ہیں۔

ہم سندھ کے لوگوں کو صحت کارڈ دیں گے۔ ادارئے سے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ کرنا ہے، ہسپتالوں میں مفت ادویات یقینی بنائیں گے۔ایدھی صاحب کو دعائیں دیتے ہیں ان کی ایمبولینسز چل رہی ہیں۔ہم اسپتالوں میں ایمبولینسز لائیں گے۔لوگوں کو مقامی شہروں اور گاوں میں سہولیات دیں گے۔

اس وقت صحت کا محکمہ ایک خاندان کے پاس ہے۔پہلے زرداری صاحب کے بہنوئی پھر ہمشیرہ کو دے دیا گیا۔دوسرا محکمہ تعلیم کا ہے،آج سندھ کے اسکول میں بھینسیں بندھی ہوئی ہیں۔اسکولز میں اساتذہ نہیں آتے۔چوکیدار مالی بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔پی پی کا مشن سندھ کے لوگوں کو جہالت میں رکھنا ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ تیسرا محکمہ لوکل گورنمنٹ کا ہے۔ اس وزارت میں طوفان کرپشن ہے۔اس وزارت میں جو وزراء رہے ان کے دبئی ڈیفنس اور اسلام آباد میں بنگلے ہیں۔12 سال سے کے فور میں سندھ حکومت ناکام رہی۔

سندھ بھر کے لوگوں کو صاف پانی دیں گے۔چوتھا محکمہ داخلہ کا ٹھیک کریں گے۔پوری سندھ میں بدامنی بڑھ چکی ہے۔وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

تحریک انصاف صوبہ سندھ میں انقلاب لاکر دکھائے گی۔صوبائی فنانس کمیشن فوری لاگو کیا جائے گا۔میئر بھی روتے روتے چلا گیا۔کراچی کے لوگوں کو 50 فائر بریگیڈ کا تحفہ عمران خان نے دیا ہے۔ تمام اضلاع میں ان کی موجودگی یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی استعفے دے، تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائے گی،حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری صرف لوگوں کو مارنے میں مصروف ہیں۔ خرم شیرزمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معیشت آگے بڑھ رہی ہے۔ تمام مزدوروں کی طرف سے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آج لاکھوں کی تعداد میں مزدوروں کو روزگار مل رہا ہے۔دنیا بھر سے اب لوگ پاکستان میں سرمایا کاری کررہے ہیں۔زرمبادلہ ذخائر کے علاوہ صنعت بھی ترقی کررہی۔صنعت سے لاکھوں مزدوروں کو روزگار مل رہا ہے۔

Related Posts