چاہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان آپس کے تعلقات خراب نہ کرے۔ بھارت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان آپس کے تعلقات خراب نہ کرے۔ بھارت
ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان آپس کے تعلقات خراب نہ کرے۔ بھارت

نئی دہلی: بھارتی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کشمیر کے معاملےپر آپس کے تعلقات خراب نہ کرے۔

وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق  تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور بھارتی ہائی کمشنر کو وطن واپس بھیجنے کا پاکستانی فیصلہ دنیا کو خطے کی ایک پریشان کن تصویر دکھانے کا سبب ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ بھارت کے اندرونی معاملات سے تعلق رکھتا ہے۔اس سے کشمیر کے لوگوں کے لیے ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 محکمہ خارجہ نے الزام لگایا کہ پاکستان سرحد پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کو درست قرار دینے کے لیے کشمیریوں کے  ترقیاتی مواقع کو سبوتاژ کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق بھارتی حکومت کو گزشتہ روز کیے گئے پاکستانی فیصلے کا افسوس ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنے ان فیصلوں پر نظر ثانی کرے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان عمومی رابطے بحال رہیں۔

مزید پڑھیئے: تنازعۂ کشمیر پاکستان کے وجود کا مسئلہ ہے۔ فواد چوہدری کا بیان

Related Posts