تنازعۂ کشمیر پاکستان کے وجود کا مسئلہ ہے۔ فواد چوہدری کا بیان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت سری لنکن کرکٹرزکودھمکیاں دےرہا ہے،فوادچوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ بھارت نے سری لنکن کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکی دی کہ اگرپاکستان گئے تو آئی پی ایل سے فارغ کردیے جاؤگے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تنازعۂ کشمیر صرف کشمیر کا نہیں بلکہ پاکستان کے وجود کا مسئلہ ہے۔ اگر آج پاکستان نے اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ہم صفحہ ہستی سے مٹ بھی سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج کشمیر جل رہا ہے۔ امریکی بیانات اور عرب ممالک کے اقدامات کو بھول جائیے۔ یہ سوچیئے کہ آج پاکستان اور پاکستانی کیا کر رہے ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مارشل لاء نافذ ہے۔ ہر آٹھ کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے اور تحریر و تقریر کی کوئی آزادی نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے اور کشمیری حریت قیادت کو نظر بند کردیا گیا ہے۔ ایسے حالات میں مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید پڑھیئے:  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Related Posts