ایف آئی اے اور نیب دونوں کو ضم کرکے ایک ادارہ بنانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے اور نیب دونوں کو ضم کرکے ایک ادارہ بنانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری
ایف آئی اے اور نیب دونوں کو ضم کرکے ایک ادارہ بنانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں قومی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اور احتساب بیورو (نیب)  دونوں کو ضم کرکے ایک ادارہ بنانے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے پاس عام طور پر تحقیقات کے مقصد کے لیے وفاقی سطح پر صرف ایک بڑی ایجنسی ہوتی ہے۔ 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا کے پاس فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) جبکہ بھارت کے پاس سی بی آئی کا ادارہ موجود ہے، تاہم پاکستان میں ایف آئی اے اور نیب دو ادارے ہیں۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہتر ہے کہ ہم ایف آئی اے اور نیب کو ضم کرکے ایک ہی ادارہ بنادیں، تاہم حزبِ اختلاف (اپوزیشن) اور حکومت کو ایسی کسی ایجنسی کے قیام پر اتفاقِ رائے کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ ریاستِ پاکستان میں تمام شہریوں کو اپنے مذہب کے مطابق کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چار روز قبل کرسمس کے موقعے پر مسیحیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قائد اعظم کا ایک قول شیئر کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی بھی عبادت گاہ  جانے کی آزادی ہے۔ فواد چوہدری

Related Posts