معاشرے کو پیداوار و استعمال سے آگے نکل کر بچت کی راہ اپنانی ہوگی۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاشرے کو پیداوار و استعمال سے آگے نکل کر بچت کی راہ اپنانی ہوگی۔صدرِ مملکت
معاشرے کو پیداوار و استعمال سے آگے نکل کر بچت کی راہ اپنانی ہوگی۔صدرِ مملکت

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے کو پیداوار، استعمال اور اخراج سے آگے نکل کر بچت کی راہ اپنانی ہوگی جبکہ موجودہ دور تحقیق پر مبنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نئے دور میں ترقی کا انحصار صرف تعلیم و تحقیق پر ہے۔ زمین انسانوں سے مزید تحقیق کی طالب ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں پیداوار و استعمال سے آگے بڑھ کر بچت، حفاظت اور تحفظ کے تصور پر عمل کرنا ہوگا، یہی آگے بڑھنے کا واحد طریقہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکمرانوں اور صاحبانِ اقتدار کے احتساب کی سنہری روایت سب سے پہلے اسلام نے قائم کی جبکہ خلفائے راشدین اس کی زندہ مثال تھے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خلفائے راشدین نے احتساب کے اصولوں کی تقلید اپنی ذات پر کرتے ہوئے زندہ مثالیں قائم کیں۔

احتساب کے حوالے سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قوانین اور شفافیت و غیر جانبداری کے نفاذ کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ 

مزید پڑھیں: حکمرانوں کے احتساب کی روایت پہلے اسلام نے قائم کی۔صدرِ مملکت

Related Posts