کشمیر کلمہ اور پاکستان کے ساتھ الحق کی جنگ کررہے ہیں، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senator-Siraj-ul-Haq
کشمیر کلمہ اور پاکستان کے ساتھ الحق کی جنگ کررہے ہیں، سراج الحق

حیدر آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ  کشمیر کے کرفیو کو70 روز گزر گئے حکومت نے کوئی لائحہ عمل اختیارنہیں کیا، کشمیری صرف کلمہ اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

حیدرآباد میں کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 70دنوں میں سری نگراجتماعی قبربن چکاہے،80 لاکھ لوگوں کیلئے سانس لینا محال ہے ،کھانا، ادویات ختم ہوچکی ہیں، خواتین اپنے بچوں اور بھائیوں کی لاشیں اٹھا رہی ہیں،کشمیری صرف پاکستان سے الحاق کیلئے ظلم و ستم سہہ رہے ہیں مگر ہمارے حکمران معیشت بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو ہمیں سرینگر میں جنگ لڑنی ہے، ہماری ایمانی طاقت بہت زیادہ ہے، تاریخ بتاتی ہے ہم ایمان کی طاقت سے ہمیشہ جیتے ہیں،  جس طرح کابل کو امریکیوں کا قبرستان بنایا اسی طرح سری نگر کی گلیوں کو بھارت کا قبرستان بنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا مقبوضہ وادی میں کشمیری جمعے کی نماز پڑھنے مسجدوں میں نہیں جا سکتے، کشمیری پتھر اٹھا کر بھارتی فوج سے لڑ رہے ہیں، کشمیری صرف کلمہ اور پاکستان کے ساتھ الحاق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ  72 سالوں سے کشمیری عوام جدوجہد کررہے ہیں جو صرف آزادی کے لیے ہے آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ 7 سال کا بچہ بھی سری نگر میں دشمن کا مقابلہ کررہا ہے،کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، انہوں نےکہا کہ  ٹرمپ ہمارے ساتھ ثالثی نہیں کرے گا، ٹرمپ کی کشتی خود امریکا میں ڈوب رہی ہے اور وہ پاکستانی حکومت کا ساتھ دینے کی باتیں کررہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی طرف نہ دیکھے، وزیر اعظم کی تقریر پر دنیا نے کوئی رد عمل نہیں دیا، وزیر اعظم قومی لیڈروں سے بات کریں،  ہمارے وزیر اعظم کے رویئے اور وزراء کے بیانات نے قومی وحدت کو سبوتاز کیا، وزیراعظم نے ایک دن بھی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا مگر بیرون ملک جارہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہحکومت تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے ایک موقف اپناتی، ہم نے حکومت کو کہا ہے کہ اگر پاکستان بچانا ہے تو اس کی حفاظت کی لڑائی سرینگر میں لڑنی ہے،16 تاریخ کو خواتین کی اسلام آباد میں ریلی ہوگی، پھر بھی حکومت نہیں جاگی تو پھر ہم بتائیں گے کہ کیا کریں گے، جیسے کابل روس، امریکا کے لیے قبرستان بنا، بھارتی فوج کے لیے سرینگر بنے گا۔

Related Posts