ہم قائد اعظم محمد علی جناح کی فلاسفی پر عمل پیرا ہیں، آصف علی زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے، آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید
ہم قائد اعظم محمد علی جناح کی فلاسفی پر پیرا ہیں، آصف علی زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کی فلاسفی پر عمل پیرا ہیں، قائد اعظم نے سیاسی جدوجہد کر کے آزاد ریاست کی بنیاد رکھی۔

آصف علی زرداری نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو متحد اورمضبوط بنانے کی ضمانت 1973 کا آئین ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری نے قائد اعظم کے پاکستان کو مستحکم کیا ہے۔

یاد رہے کہ بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے 11 ستمبر 1948ء کے روز وفات پائی، بابائے قوم کی 74ویں برسی ملک بھر میں آج منائی جارہی ہے جس کے دوران قوم اپنے قابلِ فخر قائد کو یاد کرے گی۔

قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے 25 دسمبر سن 1876ء میں کراچی میں آنکھ کھولی جو سن 1947ء کے بعد وطنِ عزیز پاکستان کا دارالحکومت اور ملک کا سب سے بڑا شہر بنا جو آج شہرِ قائد کہلاتا ہے۔

بانی پاکستان نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور بیرونِ ملک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بیرسٹر بنے۔ ایک وکیل کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد محمد علی جناحؒ نے سیاست کا شعبہ منتخب کیا۔

آل انڈیا مسلم لیگ کی قیادت سے قبل بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح ہندو مسلم بھائی چارے کے زبردست حامی تھے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سیاسی رہنما بھی بنے تاہم جلد ہی آپ کو ہندوؤں کی مسلم دشمنی کا احساس ہوا۔

ہندو مسلم دشمنی کا احساس ہوتے ہی قائدِ اعظم نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی جہاں سن 1940ء میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی جس کے مطابق مسلمانوں نے ایک الگ قوم کی حیثیت سے آزاد وطن کا مطالبہ کیا۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اگلے 7 سالوں میں مسلمانوں نے صرف سیاسی اور غیر مسلح جدوجہد کے بل بوتے پر پاکستان حاصل کیا اور وطنِ عزیز دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ملک کی حیثیت سے ابھرا۔

سن 1947ء میں 14 اگست کے روز مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دینے کے بعد بابائے قوم زیادہ عرصے تک پاکستان کا ساتھ نہ دے سکے اور 11 ستمبر 1948ء میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مزید پڑھیں:امپورٹڈ حکومت نے بدترین معاشی افراتفری کو جنم دیا، اسد عمر

آج بابائے قوم کی 73ویں برسی کے موقعے پر اسلام آباد اور کراچی سمیت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں اہم تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں قائد اعظم کی زندگی پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔

Related Posts