ہم امیر ملک ہیں، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم امیر ملک ہیں، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری
ہم امیر ملک ہیں، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گا،آصف زرداری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عقل ہو تو پاکستان کے لوگوں کے نصیب بدلے جاسکتے ہیں، ہم امیر ملک ہیں۔ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھا،یہاں وقت کی کمی رہتی ہے سوچ کی کمی رہتی ہے۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 14برسی پر منعقدہ جلسے سے انتہائی مختصر خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں کارکنوں کودیکھ کربہت خوشی ہوتی ہے، خدمت ہمارا منشورہے، بی بی سے کیا جانے والا وعدہ آہستہ آہستہ پورا کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آنے والا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت دوبارہ آئے گی، بلاول سب غریبوں کی تقدیربدلے گاوہ وقت دور نہیں جب آپ لوگوں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پاکستان کے عوام کا یہ نصیب نہیں کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں۔

ان کوعقل نہیں پاکستان بہت امیرملک ہے، ان کی سوچ ایسی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک عوامی خدمت کی سیاست کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردوں کے سامنے صدر، وزیراعظم جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک امیر ملک ہے، یہاں بس سوچ کی کمی ہے، جو یہ کہتے ہیں اس پر سوچ بچار بھی نہیں کرتے، اور نہ ہی اسے تسلیم کرتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ (پیپلز پارٹی)کی حکومت دوبارہ آئے گی، پھر پاکستان کے غریبوں کی تقدیر اور دن بدل جائیں گے۔

Related Posts