لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا، کراچی میں پانی کی قلت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا، کراچی میں پانی کی قلت
لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھل گیا، کراچی میں پانی کی قلت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہرِ قائد میں لاک ڈاؤن کے دوران سندھ حکومت کی کارکردگی بے نقاب ہونے لگی، کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

شہرِقائد میں ضروریاتِ زندگی کی اشیاء بھی خریدنے کیلئے اوقات مقرر کردئیے گئے، تاہم اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کا فقدان نظر آتا ہے۔ سندھ حکومت عوام کو ضروریاتِ زندگی ان کے در تک پہنچانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

پانی کی قلت کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں بلاک 1 اور دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی۔ بلاک 1، گلستانِ جوہر کے مکین اپنے فلیٹس کی کھڑکیوں پر آ گئے اور پانی کی قلت کا اعلان کردیا۔

عوام الناس نے بوتلیں بجا بجا کر سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن سے قبل پانی سمیت دیگر ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کا جائزہ لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سے قبل ہمیں پانی ذخیرہ کرنے کی مہلت نہیں دی، جس کے سبب پانی کی قلت پیدا ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ حکومت کے اس اقدام کے خلاف عوام غم و غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ عوام کے مطابق ضرورت کے مطابق پانی ذخیرہ کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

Related Posts