دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی: آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی: آرمی چیف
دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے این ڈی یو کا دورہ کیا اور 24 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا، اس دوران انہوں نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کے ریسپانس سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

آرمی چیف کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی۔

مزید پڑھیں:ایکسٹینشن نہیں لونگا، 5 ہفتوں کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا کہ ملک نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا، پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی اور متحد ردعمل ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

Related Posts