شاہین کی یارکر سے اسپتال پہنچنے والے افغان کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین کی یارکر سے اسپتال پہنچنے والے افغان کرکٹر کا بیان سامنے آگیا
شاہین کی یارکر سے اسپتال پہنچنے والے افغان کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برسبین: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی یارکر پر آؤٹ ہونے کے بعد ہسپتال جانے والے افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بتایا ہے۔

رحمان اللہ گرباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ، اللہ کے رحم سے میں اب بالکل ٹھیک ہوں، الحمد للہ۔

انہوں نے اپنی خیریت سے متعلق مزید لکھا کہ آنے والے میچز میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں، انشا اللہ۔افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز کی پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین نے انہیں شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا سامنا کرنے سے متعلق مشورے بھی دیئے۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ رحمان اللہ کے پیر کی انگلی میں فریکچر نہیں ہوا، اگلے 2 دنوں میں ان کا مزید معائنہ بھی کیا جائے گا، امکان ہے کہ وہ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کوشکست دیکر سپر12 کیلئے کوالیفائی کر لیا

اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رحمان اللہ کو سیریس انجری نہیں ہوئی اور ان کا انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کا امکان ہے۔

Related Posts