پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باؤلروہاب ریاض نے غیرمعینہ مدت تک ٹیسٹ کرکٹ سےدستبردارہونےکااعلان کردیا۔
فاسٹ باؤلروہاب ریاض قائداعظم ٹرافی کےلئے سدرن پنجاب کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے۔ ان کاکہنا ہےکہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک کےلیے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ سپورٹ اور رہنمائی پر بورڈ کا مشکور ہوں، میں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور اپنے اہلِ خانہ سے مشورے کے بعد کیا ہے، میں ریڈ بال کرکٹ سے دور رہ کر اپنی فٹنس کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہوں اور محدود فارمیٹ میں ملکی نمائندگی پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنےپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے مشکل فیصلہ تھا میری بات سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
After a lot of thinking and discussions with my family and board, I have decided to take a break from red-ball cricket and maintain my fitness and focus on the shorter format for my country. It was a tough decision and I appreciate my Board’s support and guidance during this time
— Wahab Riaz (@WahabViki) September 12, 2019
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ جب خود کو طویل دورانیئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا، اپنی دستیابی ظاہر کر دوں گا۔
فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 83 وکٹیں حاصل کیں، ان کی بہترین بولنگ ایک اننگز میں 63 رنز دے کر پانچ وکٹیں ہیں۔
وہاب ریاض نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ میں اکتوبر 2018 میں کینگروز کے خلاف کھیلا تھا۔