وادئ نیلم میں ووٹرز کی جیپ کھائی میں گر گئی، ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر آباد: آزاد کشمیر کی خوبصورت وادئ نیلم میں ووٹرز کی جیپ کھائی میں جا گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادئ نیلم میں ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن لے جاتے ہوئے جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 6 خواتین جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی،سرجانی میں فائرنگ، 2 شہری زخمی، 1 جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک

افسوسناک حادثہ دودھنیال چھری کے مقام پر پیش آیا جس کے دوران بھاری جانی ومالی نقصان ہوا۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ کا عمل عارضی طو پر روک دیا گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے بی ایچ دودھنیال منتقل کیا گیا۔ مسافر گاڑی ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز سے واپس گھر کی طرف لا رہی تھی جب حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کر لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں شمیم بی بی، زیور جان، صاحبزادی، الطاف جان، عمران ملک، بی بی گڈی اور رانی بی بی شامل ہیں۔ زخمیوں میں ولایت بی بی، ثوبیہ بی بی، حبیب جان، فدا حسین اور مبشر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ آج آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے لیے لاکھوں افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ آج صبح کے وقت شروع ہونے والی ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

Related Posts