امریکا نے افغانستان میں طویل جنگ کرکے صفر کامیابی حاصل کی۔ولادی میرپیوٹن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EU ADDS PUTIN, LAVROV TO SANCTIONS LIST OVER UKRAINE INVASION

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں 20 سال تک طویل جنگ کرکے صفر کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان کے انخلاء اور خطے کی صورتحال کے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں امریکا کو حاصل ہونے والی کامیابی صفر رہی۔ 20 سالہ مہم جوئی کا اختتام سانحات پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی فوج کے طالبان سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف

بیان میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ افغان قوم کی روایات کو توڑنے کی ہر امریکی کوشش ناکام رہی۔ امریکا کو افغانستان میں جنگ کے دوران کامیابی کے نام پر کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل افغانستان میں 20 سالہ جنگ کا اختتام ہوا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء امریکا کی تاریخ کا درست اور عقلمندانہ فیصلہ ہے۔ 31 اگست تک ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کا مقصد زندگیاں بچانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امریکی فوجیوں کا مشن تاریخی اور بے باک تھا، وزیرِ دفاع

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے اختتام کے بعد 3 روز قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ہم نے افغانستان میں 20 سال تک روزانہ 30 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

خطاب کے دوران جوبائیڈن نے کہا کہ طالبان نے انخلاء کیلئے محفوظ راستہ دینے کا وعدہ کیا۔ سلامتی کونسل نے بھی طالبان کو وعدوں پر عمل کا کہا۔ روس اور چین چاہتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں الجھا رہے۔ دنیا کیلئے داعش، الشباب اور القاعدہ کی ذیلی تنظیمیں خطرہ ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے انخلاء تاریخ کا درست اور عقلمندانہ فیصلہ ہے۔جو بائیڈن

Related Posts