انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ کرکٹ میچ والے دن منسوخ کیا گیا جس کے بعد انگلش بورڈ نے بھی دورہ منسوخی کا عندیہ دے دیا تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کی کارکردگی دیکھتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ بدل دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹس سے شکست دیدی
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کا دورہ پاک انگلینڈ سیریز منسوخی کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز میں پیدا ہونے والا خلاء پر کرنے کی سنجیدہ کوشش ہے۔ ٹام ہیریسن آج دوپہر کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے جس کے دوران کرکٹ کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
ملاقات کے دوران پاک انگلینڈ سیریز کے نئے شیڈول پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین گہرے دوستانہ روابط قائم ہیں۔ دورۂ پاکستان کے دوران برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کی وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان کی دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
انگلینڈ اور پاکستان کے مابین کرکٹ سیریز آئندہ برس آسٹریلین ٹیم کے دورۂ پاکستان کے بعد متوقع ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین سیریز آئندہ برس مارچ اور اپریل کے مابین ہوگی۔ آسٹریلوی کھلاڑی 24 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔